اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہیومن رائٹس واچ نے یورپی یونین کے اس دعوے پر شک کا اظہار کیا ہے کہ ترکی سے بے دخل کئے جانے والے پناہ گزینوں نے یونان میں پناہ کی درخواست دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق یورپی یونین اور یونان کا یہ اقدام پناہ گزینوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ترک حکومت نے یونان سے بے دخل ہوکر آنے والے پناہ گزینوں کے موبائل فون ضبط کر لئے ہیں جس کے سبب ان کے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین اور یونان نے دو ہفتے کے وقفے کے بعد پناہ گزینوں کو بے دخل کر کے ترکی بھیجنے کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲